• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15577

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ ایک پیلی رنگ کی بطخ نماچڑیا چونچ میں ایک کالی اور لال موتیوں کا ہار لے کر اڑ رہی ہے، جس کو اسی طرح کی نیچے بیٹھی چڑیاکے گلے میں ڈال دیا۔ اسی خواب میں میں نے اپنے نانا مرحوم کو بھی دیکھا کہ وہ کوئی خوبصورت گول جیسی چیز لے کر بیٹھے ہیں، جس کے چاروں طرف پھول بنا ہے او رایک ڈنڈے جیسی چیز لگی ہے اور میں چاکلیٹ کھاتے ہوئے ان کی طرف جارہی ہوں، پھر انھیں دیکھ کر لوٹ گئی۔برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1538=1261/1430/د

    خواب مبارک ہے، ان شاء اللہ دین ودنیا کی فلاح حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے، جنّتی اعمال کرنے کا خوب اہتمام کریں، ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اعمالِ صالحہ سے زندگو کو آراستہ کریں، نیز تنبیہ ہے کہ دنیا کی وقتی لذتوں کے پیچھے رہ کر اعمال آخرت سے غافل نہ ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند