• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 48140

    عنوان: قرض كے سلسلے میں

    سوال: ہمارا دس لاکھ روپئے سامنے والے کے یہاں ہیں، ان سے جب بھی مانگوں تو نہ کبھی نہیں کہتے تو کیا یہ آدمی ہمارا پیسہ لوٹا سکے گا یا نہیں؟پیسہ واپس ملنے کا کچھ خاص عمل بتائیں جس سے جلد سے جلد ہمیں ہمارا پیسہ مل جائے۔

    جواب نمبر: 48140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1295-1295/M=11/1434-U جب وہ آدمی انکار نہیں کرتا تو توقع یہی ہے کہ وہ ادا کردے گا، باقی دل کا حال خدا بہتر جانتا ہے، آپ حسن تدبیر سے تقاضا کرتے رہیں اور ا للہ تعالیٰ سے ہرنما کے بعد دعا بھی کریں اور یہ وظیفہ پڑھا کریں۔ ”اَللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند