• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604783

    عنوان:

    بہت سے لوگوں كا دل دكھایا ہے اور ان كے پیسے بھی باقی ہیں‏، مگر معلوم نہیں وہ لوگ كہاں ہیں‏، ان تمام گناہوں سے چھٹكارا كیسے حاصل كیا جاستا ہے؟

    سوال:

    محترم میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں میری عمر 46 سال ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کا دل دکھایا ہے اور کجھ لوگوں کے پیسے بھی دینے ہیں اور اور مجھے نہی پتہ کہ وہ اب کہاں ہوں گے اب میں ان تمام گناہوں سے کیسے چھٹکارہ پا سکتا ہوں اور میں ہر وقت استغفار کڑتا رہتا ہوں نماز اور قران باک پڑہتا ہون - لیکن دل کی تسلی نہی ہو رہی - براے مہر بانی ہدایت فرما دیں ۔

    جواب نمبر: 604783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:828-605/sd=11/1442

     صورت مسئولہ میں جن لوگوں کا آپ نے دل دکھایا ہے یا ان کے پیسے لیے ہیں؛ پہلے ان کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کریں ، اگر پتہ لگ جائے تو ان کا حق اداء کریں، دل دکھانے کی معافی مانگیں اور پیسے واپس کریں یا معاف کرائیں اور اگر معلوم ہو کہ وہ انتقال کرچکے ہیں تو مالی حقوق ان کے ورثاء کو پہنچائیں اور اگر ورثاء کا علم نہ ہوسکے تو جتنی رقم لی تھی اتنی غریبوں کو ان کی طرف سے صدقہ کردیں اور دل دکھانے کی تلافی کا طریقہ یہ ہے کہ ایسے لوگ اگر انتقال کرچکے ہیں یا ان کا علم نہیں ہے توان کے حق میں دعا کریں ، نماز، قرآن وغیرہ پڑھ کر ان کو ثواب پہنچائیں اور عمر بھر ان کے لیے دعا کرتے رہیں، انشاء اللہ حق تعالی ان کو آپ سے راضی کردے گا ۔( مستفاد از حقوق العباد ، افادات حضرت تھانوی ، مرتب:محمداقبال قریشی ، ص: ۶۰تا ۶۲، مطبوعہ: دار الاشاعت، کراچی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند