• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603365

    عنوان:

    ضبط شدہ مچھلیوں کا حکم

    سوال:

    سوال: ہمارے ملک میں سال کے مختلف اوقات میں ندیوں و سمندروں میں کچھ دنوں کے لئے ہلسا مچھلی پکڑنا، بیچنا ، خرینا اور لے کر جانا قانونا ممنوع رہتاہے ۔ اس پابندی کے دوران اگر کسی آدمی /مچھلی والوں کے پاس ہلسا مچھلی پائی جائے تو پولیس کے لوگ اسکو ضبط اور قبضہ کرلیتے ہیں، پھر پولیس کے لوگ ان مچھلی کو مختلف مدارس میں دے دیتے ہیں۔ تو ہمارا سوال یہ ہے کہ مدرسہ والوں کے لئے اس طرح کی ضبط شدہ مچھلی لینا یا کھانا جائز ہوگا ؟

    جواب نمبر: 603365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 758-611/H=07/1442

     خلاف قانون کا ارتکاب کرکے جان مال عزت آبرو کو خطرہ میں ڈالنے سے بچنا بھی لازم ہے تاہم اگر کسی نے اس قسم کی مچھلی کا شکار کرلیا اور پولیس نے ان مچھلیوں کو ضبط کرکے مدرسہ میں دیدی اور مدرسہ والوں کو اصل مالک کا علم نہ ہو اور مدرسہ میں غریب طلبہ کو کھلادی تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند