• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156170

    عنوان: مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر بیان کیساہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علمائے عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اپنے گھر سے مسجد چل کر آتا ہے اور مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے ، زید کا کہنا کہ مجھے گھنٹے میں درد ہو تا ہے ، اس لیے میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں توکیا زید کا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں ۔ برائے کرم جواب مرحمت فرما ئیں ۔نوٹ مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر بیان کیساہے ؟

    جواب نمبر: 156170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:237-203/L=3/1439

    اگرکوئی شخص بیماری کی وجہ سے زمین پر سجدہ کرنے پر قادر نہیں ہے، تو شرعاًاس کے لیے اجازت ہے کہ زمین ہی پر خواہ کسی بھی ہیئت میں ہو بیٹھ کر اشارے سے رکوع اور سجدہ کرلے ایسی صورت میں بھی جس ہیئت پر ہوسکے زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرنا بہتر ہے، کرسی پر نماز ادا کرنا کراہت سے خالی نہیں ؛ البتہ اگر زمین پر بیٹھنا دشوار ہو تو کرسی پر نماز پڑھنے میں مضائقہ نہیں۔ واضح رہے کہ جو شخص سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرنے پر قادر ہو یا بیٹھ کر رکوع سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرلیتا ہو اس کے لیے کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں اس کی نماز نہ ہوگی۔

    من تَعذَّر علیہ القیام لمرض أو خاف زیادتہ أو وجد لقیامہ ألمًا شدیدًا- صلی قاعدًا- کیف شاء- وإن تعذرا لیس تعذرہما شرطًا؛ بل تعذر السجود کاف لا القیام أو قاعدًا؛ لأن رکنیة القیام للتوصلی إلی السجود فلا یجب دونہ- وإن تعذرا لا القیام، أو قاعدًا وہو أفضل من الإیماء قائمًا لقربہ من الأرض․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۵۶۶- ۵۶۸، زکریا، دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند