• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60338

    عنوان: روئنت ھلال کے مسلئے پر مرکزی کمیٹی سے اختلاف کی وجہ سے علما کی نگرانی میں نئی کمیٹی

    سوال: عرض یہ ہے کہ روئیت ھلال کے مسلئے پر ہمیں مرکزی کمیٹی سے اختلاف ہے ، ہم اپنی ایک غیر سسرکاری کمیٹی بنانا چاہتے ہیں جس میں جید علما اور مفتیان ہمارے ساتھ ہیں، اور وہی اس کمیٹی کی سر پرستی کریں گے ، تاکہ ہم خود شہادتیں لے کر رمضان اور عید کا اعلان کریں ، کیا سرکاری کمیٹی کی موجودگی میں ہماری کمیٹی جائز ہے ؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1171-1124/L=9/1436-U ضرورتاً کسی جگہ دو ہلال کمیٹی بنانے میں مضائقہ نہیں ہے؛ البتہ جب ایک جگہ ایک ہلال کمیٹی موجود ہے تو اسی کو مضبوط کیا جائے، اگر ان سے کوئی اختلاف ہو تو اس کو باہم حل کرنے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند