• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162341

    عنوان: جو عالم عوام كو منع اور خود وہی كام كرے تو ان پر انگلی اٹھاسكتے ہیں؟

    سوال: اگر کوئی عالم وہ کام کرے جو عوام کو منع کرتے ہوں اور خود وہ کام کریں جیسے مسجد میں مشورہ کے دوران وہاٹس ایپ استعمال کرنا، تو کیا ان کے خلاف انگلی اٹھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1069-923/D=9/1439

    عوام کو منع کرتے ہیں اس کے باوجود خود وہ کام کرتے ہوں تو ہو سکتا ہے کہ کوئی عذر ہو یا شرعاً اس کی گنجائش ہو، لہٰذا نہ انگلی اٹھائیں نہ ٹوکیں بلکہ کسی وقت تنہائی میں ان سے مسئلہ سمجھ لیں کہ آپ نے فلاں بات سے عوام کو منع کیا تھا لیکن اب ہم نے اس موقعہ پر دیکھا کہ وہی کام آپ کر رہے ہیں تو اس میں مصلحت کیا ہے؟ ہمارے ذہنوں میں وساوس آتے ہیں لہٰذا ہماری تشفی فرمادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند