• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37467

    عنوان: خواب كی تعبیر بتائیں

    سوال: میں نے خواب دیکھاکہ میں جنگل میں ہوں اور مجھے کتے لپٹ گئے تو میں لاحولہ آخرتک پڑھا تو کتے پیچھے ہٹنے لگے اوریہ آواز سنائی دی کہ یہ کیسا آدمی ہے۔پھر آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 37467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 419=351-4/1433 کچھ بے وفا آپ کے ساتھ لگے ہوئے ہیں، آپ اُن سے احتیاط رکھیں، وہ آپ کے ساتھ وفادار ظاہر میں بن کر رہتے ہیں، مگر وفاداری نہیں کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند