• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32856

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میرے سامنے ایک تنگ ہال ہے

    سوال: (۱) میں نے خواب دیکھا کہ میرے سامنے ایک تنگ ہال ہے(ہال کی گذرگاہ) تھا، میں پیچھے موڑا اور وہاں ایک جوان لڑکی کھڑی تھی، میں نے اسے اپنے ساتھ چلنے کے لیے کہا، اس نے سر ہلایااور میرے ساتھ چلنے لگی، جیسے ہی ہم دونوں ہال وئے سے گذر نے لگے تو میں نے دونوں طرف نظر دورائی اور دیکھا کہ ہال وے کے دونوں طرف لوگ لمبی میں لائن میں کھڑے ہیں، ہم دونوں چلتے رہے، بائیں طرف موڑ گئے اورایک سیڑھی پر چڑھ گئے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 32856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1332=816-7/1432 تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اندر اتباعِ سنت کی کمی ہے، اس کو دور کرنے کی فکر کیجیے، حیات المسلمین (حضرت مولانا الحاج شرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعہ) کا مطالعہ بکثرت کرنا آپ کے حق میں مفید ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند