متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 603090
میں عمر تقریباً 37 سال ہے ، اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ گزشتہ شب سوتے میں خواب دیکھا ہے کی مین ایک ڈاکٹر خاتون کے ساتھ شادی کی بات کر رہا ہوں اور اس خاتون کی باتوں سے ظاہر ہو رہا ہے جیسے کہ وہ رضامندی ظاہر کر رہی ہے ۔ خواب میں ایسے محصوص ہوتا ہے جیسے کہ میں اس خاتون کو جانتا ہوں۔ اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
جواب نمبر: 60309020-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 642-470/B=07/1442
اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی خوشی حاصل ہونے والی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا نام رضیہ ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کا نام محمد اشہد ہے۔ میرے بھائی نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ وہ تین دن کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک جگہ جس کا نام پالیہ ہے تبلیغی جماعت میں گیا ہے ۔ وہ گشت کے لیے گیا ہے۔ جب وہ مسجد میں واپس آتا ہے تو لوگ نماز پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتاہے۔ وہ محسوس کرتاہے کہ اللہ تبارک و تعالی امام کی جگہ میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ جب وہ سجدہ میں جاتاہے تو وہ محسوس کرتاہے کہ اس کا سر اللہ تعالی کے دونو ں پیروں کے درمیان میں ہے۔ اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔
2424 مناظرخواب دیکھاتھا کہ میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، ہم سب بہت رورہے ہیں، ...
4054 مناظر