• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37574

    عنوان: قبر كو خواب میں دیكھنا

    سوال: الحمدللہ، میں نے حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجر مکّی رحمتہ اللہ علیہ کی قبر کو خواب میں دیکھا۔ حضرت کی قبر میرے گھر میں موجود تھی اور ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ میرے کمرے کے ساتھ ایک جگہ بنی ہوئی ہے۔ بس حضرت کی قبر وہیں ہے۔ خواب میں میں اپنے والد صاحب سے کہہ رہا ہوں کہ حضرت اشرف علی صاحب تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجر مکّی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں فرمایا تھا کہ حاجی صاحب تو ناراض ہونا جانتے ہی نہیں تھے۔ اہ ... اور یہ بھی سوچا خواب ہی میں کہ اللہ سبحانہ کی جو برکتیں یا رحمتیں حاجی صاحب کی قبر پر نازل؛ ہو رہی ہوں گی اب وہ میں بھی حاصل کرسکتا ہوں اور کیوں کہ اس جگہ کے دونوں طرف بیت الخلاء ہے تو لہذا میں نے اپنے والد صاحب سے عرض کیا اس بارے میں تو انہوں نے کہا کہ تو کیا ہوا اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 37574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 609-307/L=4/1433 اگر آپ کے گھر میں مشکوک یا غیر شرعی طریقے سے آمدنی حاصل ہورہی ہو تو اس کی طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے، نیز اگر آپ حضرت حاجی صاحب کے سلسلے کے کسی بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں تو ان شاء اللہ اس سے خوب فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند