• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605150

    عنوان:

    خود بخود اگنے والے پودوں کی ملکیت کا شرعی حکم

    سوال:

    مفتی صاحب واضح فرما دیں کہ بارش کے موسم کے بعد گلیوں میں یا نالیوں کے کنارے مٹی والی جگہ میں یا دیواروں کے بیچ کسی نرم جگہ پر اکثر مختلف قسم کے پودے اگ جایا کرتے ہیں۔ اور کچھ عرصہ بعد کسی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آنے سے یا بے توجہی کی وجہ سے گل سڑ کر ختم ہو جاتے ہیں۔ کیا اگر ایسے پودوں کو وہاں سے اکھاڑ کر گھر میں گملوں میں لگا لیا جائے تو شریعت کا حکم اس مسئلہ میں کیا ہو گا؟ جزاکم اللہ تعالی احسن الجزاء

    جواب نمبر: 605150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 894-759/M=11/1442

     ایسے خودرو پودے مباح الاصل ہوتے ہیں، ان کو زمین سے اکھاڑ کر گھروں میں گملوں میں لگاسکتے ہیں، ایسے گھاس، پودوں کو جو کوئی کاٹ کر یا اکھاڑ کر اپنی تحویل میں لے لے وہ مالک بن جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند