• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56064

    عنوان: جادو کی کیا نشانی ہے؟

    سوال: میں انٹرنیٹ پر مختلف چیزیں پڑھتا رھتا ھوں، جادو کی نشانیوں کے حوالے سے پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اگر ان نشانیوں کو صحیح مان لیا جائے تو بہت سی اپنے اوپر پوری پاتا ہوں۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم معلوم کرسکیں اور غلط لوگوں کے چکر سے بچ جائیں؟

    جواب نمبر: 56064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 108-108/Sd=1/1436-U87 انٹرنیٹ پر صحیح اورغلط ہرطرح کی چیزیں دستیاب رہتی ہیں، بلاوجہ اس طرح کی چیزیں نہیں پڑھنی چاہیے، از خود جادو کی نشانیوں کو پڑھ کر آپ اپنے بارے میں شک میں نہ پڑیں، اعمالِ صالحہ خصوصاً مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ ہرقسم کے شرور وآفات سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند