• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158370

    عنوان: خواب دیكھا كہ ایك عمارت سی ہوتی ہے اس كے ہال میں .....

    سوال: مفتی صاحب! مجھے اپنے ایک خواب کی تعبیر کے حوالے سے معلوم کرنا ہے۔ گذشتہ رات سے پیوستہ رات، صبح نماز سے تھوڑا پہلے میں نے خواب دیکھا کہ ایک عمارت سی ہوتی ہے اس کے ہال میں میں موجود ہوتا ہوں، ایک ہال کے آخر میں ایک بڑا سا کمرہ ہوتا ہے، وہاں سے کوئی مجھے پکڑ رہا ہوتا ہے (میرے دل میں خیال ہوتا ہے کہ وہاں حاجی عبدالوہاب دامت برکاتہم موجود ہیں) پر اچانک ایک بندہ نمودار ہوتا ہے جس کے منہ میں کپڑا بندھا ہوتا ہے، وہ مجھے پکڑ کر اس کمرہ کی طرف لے جارہا ہوتا ہے، پھر اچانک غیب سے کوئی آواز آتی ہے ”آوٴ“، میرے دل میں خوف آجاتا ہے کہ جیسے اللہ پاک بلا رہے ہوں۔ دوبارہ وہ بندہ نمودار ہوتا ہے اور مجھے کھینچ کر اس کمرہ کی طرف لے جاتا ہے اور میں زور زور سے اللہ اللہ پکار رہا ہوتا ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے پر نہایت خوف کے ساتھ۔

    جواب نمبر: 158370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:503-436/D=5/1439

    اس وقت شامت اعمال سے جیسے کچھ تشویش وتشتت کے احوال امور دینیہ میں پیدا ہورہے ہیں اور دوسری طرف دین بیزاری اور دین سے دوری کی نئی نئی لہریں ظاہر ہورہی ہے ایسے وقت میں ایمان وعمل کے شعبوں کو مضبوطی کے ساتھ زندہ کرنے کی فکر وکوشش کے ساتھ ذکر اللہ کا اہتمام آہ سحرگاہی کے ساتھ دعاوٴں کا التزام اور فکر آخرت، خوف آخرت کو تازہ رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند