• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36699

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں ا ور میرا بھائی دونوں ایک ساتھ کہیں جا رہے ہیں، راستہ میں ایک بہت بڑا شیر ہے ، ہم دونو نے اس کو پتھر مارنا شروع کر دیا تو وہ آگے جاتا رہا ، آگے ہم نے دیکھا کہ بہت سارے جنگلی جانور کھارے تھے ، ہم نہیں سوچا کہ یہ انکو کھا نہ لے تو ہم نہیں اسکو بھگانے کی کوشش کی تو وو آگے چلا گیا۔ ا ور میری آنکھ کھل گئی۔ یہ خواب میں نے نماز فجر پڑھانے کے بعد دیکھا ہے ۔

    جواب نمبر: 36699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 364=241-3/1433 شیر کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے، انسان کا سب سے بڑا دشمن خود اس کا نفس ہے، أعدی عدوک نفسک الذي بین جنبیک لہٰذا خواب میں نفس وشیطان سے پرحذر رہنے پر تنبیہ کی جارہی ہے، اعمال صالحہ کا اہتمام کریں اور معاصی سے بچنے کی کوشش۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند