• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12744

    عنوان:

    اگر کوئی مسلم شخص بنا میری کسی غلطی کے میری عزت پر بہت سخت حملہ کرتا ہے اوروہ اس میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے یعنی کہ مجھے بے عزت کردیتا ہے تو کیا میں اس شخص کے لیے یہ بدعا کرسکتا ہوں کہ[ اس شخص کی موت کافر کے روپ میں ہو یعنی کہ جب وہ مرے تو اس کے پاس رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہ ہو]؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 733=681/ب

    ایسی بددعا کرنا مسلمان کے حق میں جائز نہیں، آپ صبر کیجیے اللہ تعالیٰ خود اسے ذلیل کرے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند