• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173059

    عنوان: گھر میں لوگ ماں سے لڑائی جھگڑا كرتے ہیں اس كا كوئی حل بتائیں

    سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر میں لوگ میرے ماں کے ساتھ جھگڑے کرتے ہیں اور میری ماں کا کوئی قصور نہیں ہوتا اس کا حل بتا دیں آپ لوگ کی بڑے مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 173059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-7/B=01/1441

    اپنے بھائیوں کو ماں کے مقام سے آگاہ کریں، انہیں بتائیں کہ ماں کے پاوٴں کے نیچے جنت ہے۔ یعنی جو ماں کو خوش رکھے گا، اس کی خدمت کرے گا، اللہ تعالی اس کو جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے گا۔ اور جو اُن کو تکلیف پہنچائے گا، اس سے جھگڑا لڑائی کرے گا، وہ دنیا میں رسوا اور ذلیل اور بدجاتی ہوکر رہے گا۔ اور آخرت میں بھی سزا پائے گا۔ اس طرح کی باتیں گاہے گاہے سمجھاتے رہیں۔ آج نہیں کل، کل نہیں تو پرسوں کو گھر والوں کی سمجھ میں بات آجائے گی اور وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائیں گے۔

    ایک عمل بھی لکھ رہا ہوں کسی نیک آدمی سے 40 مرتبہ وَوَجَدَکَ ضَالًّا فَہَدَی پڑھ کر ایک بوتل پانی میں دم کرائیں۔ اور وہ پانی گھر والوں کو 40 روز تک پلائیں۔ کیا عجب ہے تائب ہوکر صحیح راستہ پر آجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند