• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55401

    عنوان: میں نے ایک دوست کو انٹرنیٹ لگانے میں مدد کی، اب اگر وہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرتاہے تو کیا مجھے اس کا گناہ ملے گا جب کہ میری نیت یہ تھی کہ وہ انٹرنیٹ کا استعمال صحیح اسلامی فائدے کے لیے کرے گا؟اور اللہ کا شکر ہے کہ میں انٹرنیٹ کا خوب اسلامی فائدہ اٹھاتاہوں۔

    سوال: میں نے ایک دوست کو انٹرنیٹ لگانے میں مدد کی، اب اگر وہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرتاہے تو کیا مجھے اس کا گناہ ملے گا جب کہ میری نیت یہ تھی کہ وہ انٹرنیٹ کا استعمال صحیح اسلامی فائدے کے لیے کرے گا؟اور اللہ کا شکر ہے کہ میں انٹرنیٹ کا خوب اسلامی فائدہ اٹھاتاہوں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 55401

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1223-971/D=11/1435-U اگر پہلے سے معلوم تھا کہ وہ غلط استعمال کرے گا تو تعاون کرنا بہتر نہیں تھا، لیکن اگر معلوم نہیں تھا یا آپ نے اچھی نیت سے تعاون کیا تو اس کے غلط چیزوں میں استعمال کرنے سے وہ خود گنہ گار ہوگا آپ پر گناہ نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند