• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12406

    عنوان:

    میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی امی کے گھر ہے او راس کے گھر والے صحن میں بیٹھے ہیں۔ میں بارش کے موسم میں وہاں آتا ہوں اور کوئی چیز ان کو دیتا ہوں کہ یہ بارش سے بچائے گی۔ اس کے بعد میری بیوی آسمان کی طرف دیکھتی ہے تو تین چاند نظر آتے ہیں ایک دسرے سے دور دور، دوسرا چاند گول ہے او رایک آدھا ہے وہ تینوں چاند ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں او رمیری بیوی اپنی بہن کو آواز دیتی ہے کہ دیکھو مگر اس کی بہن جیسے آتی ہے وہ چاند پھر سے دور دور ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ میرا ایک سال کا بیٹا ہے اور شادی کو دو سال ہوچکے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 905=761/د

    چاند کی تعبیر خوب صورت اولاد سے کی جاتی ہے، ان شاء اللہ اولادِ صالح جو ظاہر و باطن کے حسن کی جامع ہوگی نصیب ہوگی۔ والدین کے اخلاق واعمال کا اثر اولاد پر پڑتا ہے اس لیے آپ لوگ خود بھی اتباعِ شریعت کے ساتھ حسن اعمال وحسن اخلاق کا اہتمام کریں، اس کے اثرات بچوں میں پڑیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند