• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 63662

    عنوان: کیا لڑکے کا دوست لڑکی کا ولی بن سکتاہے

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا لڑکے کا دوست لڑکی کا ولی بن سکتاہے نکاح کے وقت ؟ اور ولی کے بغیر نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 380-380/M=5/1437 اگر لڑکے کا دوست لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے مثلاً لڑکی کا بھائی ہے یا چچا ہے وغیرہ تو وہ لڑکی کا ولی بن سکتا ہے، اگر دونوں میں ایسی کوئی قرابت نہیں ہے اور نہ کوئی اور سبب ولایت موجود ہے تو اس صورت میں ولی نہیں بن سکتا، لڑکی اگر بالغہ ہے تو وہ ولی کے بغیر از خود نکاح کرسکتی ہے، نابالغہ نہیں کرسکتی ہے، البتہ بالغہ اگر ولی کی مرضی کے بغیر غیر کفوء میں نکاح کرلے تو ولی کو حق اعتراض حاصل ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند