• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600883

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ باجی سبق پڑھا رہی ہیں 

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ باجی سبق پڑھا رہی ہیں اور بتا رہی ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا کے خاندان میں سے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چادر اوڑھ کر لیٹے ہوئے ہیں اور رو رہے ہیں میں ان کا چہرہ نہیں دیکھ پائی اور سوچا کہ چادر ہٹاوں تو سوچا کہ کچھ غلط نہ ہو جائے ۔میرے ذہن میں آیا کہ میں چہرہ کیوں نہیں دیکھ پا رہی کیا میرے اعمال ٹھیک نہیں ہیں؟اس کی تعبیر بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 600883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 276-201/B=03/1442

     امت کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے، اس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رو رہے تھے۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے لئے نامحرم اور آپ اُن کے لئے نامحرم اس لئے آپ چہرہ نہ دیکھ سکیں۔ اعمال ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند