• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53806

    عنوان: سکھ کے پیشوا کیا مسلم تھے؟ گرو نانک پہلے مسلم تھے

    سوال: (۱)سکھ کے پیشوا کیا مسلم تھے؟ گرو نانک پہلے مسلم تھے اور بختیار کاکی رحمة اللہ کے ساتھیوں میں تھے کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) نماز میں تین سجدہ ہوگیا کیا نماز لوٹانی پڑے گی؟ (۳) موسی علیہ السلام کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک کتنے نبی آئے ہیں؟

    جواب نمبر: 53806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1530-1210/H=12/1435-U (۱) بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ سکھوں کے پیشوا گرونانک مسلمان تھے اور بابا فرید الدین شکر گنج رحمہ اللہ کے ساتھیوں میں سے تھے۔ (۲) آپ نے آخر میں سجدہ سہو کیا یا نہیں،پوری صورت حال لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔ (۳) جلالین ص۱۳ کے حاشیہ میں ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک ستر ہزار انبیاء آئے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ چار ہزار انبیاء مبعوث ہوئے اور ایک قول کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی نبی نہیں آئے، بعض حضرات نے ایک دو نبیوں کا آنا ذکر کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند