• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42078

    عنوان: کسی کے نام سے اپنے گھر انٹرنیٹ لگوانا

    سوال: آپ سے یہ سوال تھا کہ کسی کے نام سے اپنے گھر انٹرنیٹ لگوانا جائز ہے اسی کے نام سے اور اس طرح اس کے نام سے لگوانے سے آپ کو اچھی خاصی بچت ہوگی ، یہ جھوٹ تو نہیں حلانکہ نام اسی کا لگا ہوگا۔

    جواب نمبر: 42078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1066-1078/N=12/1433 آپ جس انٹرنیٹ کمپنی کا کنکشن لینا چاہتے ہیں اگر وہ اس طرح کسی دوسرے کے نام سے کنکشن لینے کی اجازت دیتی ہے، وہ دوسرا شخص بھی آپ کو اپنے نام سے کنکشن لینے کی اجازت دیتا ہے اوراس میں حکومت کے کسی جائز قانون کی مخالفت بھی لازم نہیں آتی ہے تو شرعاً بھی اس طرح دوسرے کے نام سے انٹرنیٹ کنکشن لینا جائز ودرست ہوگا اور یہ جھٹ نہ ہوگا بلکہ دوسرے کے نام کو جائز طریقہ پر استعمال کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند