• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62328

    عنوان: خواب یہ دیکھا کہ ایک شخص کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنا ہواہے ، مشرع بھی ہے، وہ گھر میں داخل ہوا، اور اس نے دیوار میں ایک ناخن فکس کردیا

    سوال: میری بہن کا مکان زیر تعمیر ہے، اس نے خواب دیکھا کہ اس کے گھر میں ایک رسی میں لٹکے ہوئے کپڑوں سے خون گر رہا ہے ۔ دوسرا خواب یہ دیکھا کہ ایک شخص کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنا ہواہے ، مشرع بھی ہے، وہ گھر میں داخل ہوا، اور اس نے دیوار میں ایک ناخن فکس کردیا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 62328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 168-152/H=2/1437-U (۱) خواب کی تعبیر یہ ہے کہ مال حاصل کرنے میں بے احتیاطی ہورہی ہے۔ (۲) کی یہ تعبیر ہے کہ نفس وشیطان اعمال اور عقائد میں خرابی پیدا کرنے کی سعی کررہے ہیں، اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے، آپ بہشتی زیور اور فضائل اعمال کا بکثرت مطالعہ کیا کریں اور اتباعِ سنت میں پوری کوشش کریں، خلافِ سنت کاموں سے بچنے کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند