• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12271

    عنوان:

    میری امی نے نو سال پہلے جب ہم نے ایک LML کی موٹر سائیکل خریدا تھا تو ایک خواب دیکھا تھا خواب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز میں بیٹھ کر آئے او رکہے کہ تم گڈھے میں گر گئے ہو، مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ اس وقت ہمارے گھر میں اتنی دین داری نہیں تھی جتنی اللہ کے کرم سے اب ہے۔ اللہ کے کرم سے گھر میں سبھیلوگ پابندی سے نماز پڑھتے ہیں او ردعوت تبلیغ کے کام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میرے لیے دعا فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 903=759/د

    خواب میں بسا اوقات کسی معاملہ میں فوری اشارہ ہوتا ہے، نو سال پرانے خواب کی تعبیر اب جاننے کی کیا ضرورت پیش آئی۔ پھر بھی اسی امر کی طرف اشارہ تھا، جدھر بتوفیق الٰہی آپ لوگوں کو کچھ توجہ ہوئی ہے، مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، یعنی سامان دینا اکٹھا کرنے کی فکر میں نہ پڑیں بلکہ اعمال شرعیہ کی پابندی او ترک معاصی کا اہتمام کرکے فکر آخرت دھیان میں رکھیں: جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے            یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

    احکام شریعت میں عبادات مثل نماز وغیرہ کے اہتمام کے ساتھ معاصی اور گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے رزق میں حلال وحرام کی تمیز کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو مزید امور خیر کی توفیق بخشے اور صحبت صالحین سے فائدہ اٹھانے اور جماعت تبلیغ میں وقت لگانے کی سعادت بخشے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند