• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6709

    عنوان:

    میں نے اپنی شادی کے متعلق عشا کی نماز سے قبل استخارہ کیا ۔ مجھے خواب فجر کی نماز کے بعد آیا اور مجھے نہیں معلوم کی یہ استخارہ کا خواب ہے یا کوئی دوسرا خواب ہے۔ بہرحال مجھے فکر ہے کہ اچھا خواب ہے یا نہیں۔ خواب یہ تھاکہ میری کلاس کی ایک لڑکی نے نے کہا کہ کوئی خاتون مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔ میں خاتون کے پاس گئی وہ امریکن کی طرح لگ رہی تھی۔ میں اس کے پیچھے پیچھے چلی۔ مجھے معلوم ہو گیا وہ مجھے کسی بدکاری میں مبتلا کرنا چاہ رہی ہے۔ اس کے ہاتھ میں کچھ چیزیں تھیں جس کے تین منھ میں سے ایک میں 2007 دوسرے پر 2008 اورتیسرے پر 2009 لکھاہوا تھا۔ اس نے اس کو پھینکا تو 2007 دکھائی دیا۔ مطلب کہ میری شادی 2007 میں ہوگی۔ لیکن اس کو پھر 2008 کی طرف بدل دیا،کیوں کہ شادی 2007میں کہاں سے ہوسکتی ہے وہ سال تو گزر گیا۔ میں گناہ سے بچنے کے لیے اس سے بھاگنے لگی ۔ اس نے دو اور لوگ راستہ کو روکنے کے لیے بھیجا تاکہ میں بھاگ نہ سکوں۔ میں پھر بھی بھاگی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے۔ میں جس طرف بھاگ رہی تھی وہ میری مخالف طرف چل رہی تھی۔ بعد میں میری سہیلیوں سے میں بات کررہی تھی۔ میں نے اپنی سہیلیوں سے کہا کہ جو کچھ اس خاتون نے میرے ساتھ کیا میں وہ کبھی نہیں بھولوں گی۔اور مجھے معلوم تھا کہ اس خاتون نے میری سہیلیوں کے ساتھ بھی اس طرح سے ہی کیا تھا جس طرح سے میرے ساتھ کیا۔ اور یہ کہ یہ ایک امتحان تھا کہ میں لوگوں کی باتوں میں ان کی کتنی اتباع کرتی ہوں، کیا اپنی ہوشیاری استعمال کرتی ہوں یاکہ نہیں۔ میں خاتون سے بھاگ گئی اس کا مطلب میں نے امتحان پاس کرلیا۔ اور مجھے معلوم تھا کہ میری سہیلیاں بھی پاس ہوگئیں۔اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1292=1214/ د

    اس فتنہ وفساد کے ماحول میں اعمال صالحہ کی پابندی اور اتباعِ شریعت کے ساتھ ایمان کی پختگی کے ذریعہ آدمی برائیوں سے بچ سکتا ہے ورنہ قدم قدم پر برائیوں کی طرف مائل کرنے والی باتیں موجود ہیں، اس خواب میں ایمان کی پختگی پیدا کرنے اوراعمال صالحہ کے اہتمام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جب آپ خود اس کی پابندی کریں گی تو غیب سے تقویت اور مضبوطی کے اسباب بھی پیدا ہوں گے جو آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل مبارک میں نظر آئے ہیں، نیز یہ بھی اشارہ ہے کہ امریکن طرز معاشرت کے رشتہ کو اختیار نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند