• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57712

    عنوان: زید کو کسی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے اور دونوں میں کچھ مہینے کافی تعلق بڑھ جاتے ہیں پھر زید کے دل میں اللہ کا خوف آتا ہے اور وہ لڑکی سے ملنا اور بات کرنا چھوڑ دیتا ہے ،اس سے لڑکی پر بہت اثر پڑتا ہے کیوں کہ اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور وہ زید سے نفرت کرنے لگتی اس بات سے کیا زید گنہگار ہوگا؟

    سوال: زید کو کسی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے اور دونوں میں کچھ مہینے کافی تعلق بڑھ جاتے ہیں پھر زید کے دل میں اللہ کا خوف آتا ہے اور وہ لڑکی سے ملنا اور بات کرنا چھوڑ دیتا ہے ،اس سے لڑکی پر بہت اثر پڑتا ہے کیوں کہ اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور وہ زید سے نفرت کرنے لگتی اس بات سے کیا زید گنہگار ہوگا؟ اور لڑکی چاہتی ہے کہ زید اس سے کبھی کبھی بات کر لیا کرے کیوں کہ وہ زید کے بنا نہیں رہ پائے گی۔ ایس صور ت میں کیا کریے زید؟ اس سوال کا جواب جاننا بہت ضروری ہے مہربانی کر کے تفصیل سے جواب دیں جزاک اللہ

    جواب نمبر: 57712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 343-340/B=4/1436-U اجنبی لڑکی کے ساتھ زید کی محبت یہ گناہ کی بات تھی، اب جب کہ خوفِ خدا کی وجہ سے زید نے لڑکی سے ملنا ترک کردیا، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ملے گا، بلکہ اس عمل پر زید کو ثواب ملے گا۔ اب زید آئندہ کے لیے اس لڑکی سے ملنا قطعا چھوڑدیں۔ اسی میں عزت وآبرو کی حفاظت ہے، اور یہی فرمانِ نبوی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند