• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 4738

    عنوان:

    اسلام میں کسی چیزکو پٹہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    اسلام میں کسی چیزکو پٹہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 4738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 556=556/ م

     

    حکومت کی طرف سے زمین وغیرہ ایک طویل متعین مدت کے لیے اجارہ پر دی جاتی ہے اس کو پٹہ (Lease) پر دینا کہتے ہیں، شرعًا پٹہ پر کوئی چیز دینا جائز ہے۔ اگر پٹہ سے مراد کچھ اور ہوتو اس کی وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند