• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 608296

    عنوان: مسجد میں موبائل چلانا کیسا ہے ؟ 

    سوال:

    سوال : مسجد میں موبائل چلانا کیسا ہے ؟ اور مسجد میں موبائل میں نعت سننا بیان سننا اور فیسبوک اور واٹس ایپ وغیرہ چلانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 608296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 604-480/B=05/1443

     فی نفسہ نعت شریف سننے میں یا دینی وعظ و بیان سننے میں کوئی حرج نہیں، لیکن موبائل اس وقت نوجوانوں کے ہاتھ میں لہو ولعب بن چکا ہے۔ نعت و بیان کا بہانہ لے کر پھر ہر قسم کے پروگرام مسجد میں سننے و دیکھنے لگیں گے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ مسجد میں موبائل بالکل نہ چلائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند