• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 58037

    عنوان: ۱۴ مہینے پہلے میں نے ایک دوست سے کچھ پیسے مانگے تھے ، تین مہینے انہوں نے مجھے 1,20,000 روپئے دیئے، میں نے ان کو کہا تھا کہ جب میری مالی حالت اچھی ہوجائے گی تو تب میں یہ پیسے لوٹا ؤں گا۔ اللہ کے فضل سے اب میری مالی حالت اچھی ہے، اور وہ پیسے لوٹانا چاہتاہوں،

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ۱۴ مہینے پہلے میں نے ایک دوست سے کچھ پیسے مانگے تھے ، تین مہینے انہوں نے مجھے 1,20,000 روپئے دیئے، میں نے ان کو کہا تھا کہ جب میری مالی حالت اچھی ہوجائے گی تو تب میں یہ پیسے لوٹا ؤں گا۔ اللہ کے فضل سے اب میری مالی حالت اچھی ہے، اور وہ پیسے لوٹانا چاہتاہوں، لیکن وہ دوست (جو لڑکی ہے)میرے فون کا جواب نہیں دے رہی ہے، نیز میرے پاس اس کا ایڈریس بھی نہیں ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 576-593/L=5/1436-U سردست آپ اپنے پاس رقم محفوظ رکھیں اور اس کی تلاش جاری رکھیں جب کچھ سال گذرجائیں اور یہ امید ہوجائے کہ اب اس کو رقم لوٹاپانا ممکن نہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردیں؛ لیکن جب تک ملنے کی امید ہو حتی الوسع تلاش کرنا ضروری ہے؛ کیونکہ اصل حکم یہی ہے کہ رقم کسی بھی طرح مالک تک پہنچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند