• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 604675

    عنوان:

    میں جو بھی کا م کرتا ہوں وہ پایہ تکمیل نہیں پہنچتا‏، كیا یہ جادو كی وجہ سے ہے؟

    سوال:

    جادو کی تشخیص کیا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جائے ؟ میں جو بھی کا م کرتا ہوں وہ پایہ تکمیل نہیں پہنچتا، میرے بہت سے معاملات خراب ہو چکے ہیں ، ان میں سے سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے جو کہ اب نہیں رہا، میری والدہ نے میرے لئے رشتہ دیکھنے کی کوشش کی اُس کام بھی بری طرح سے ناکامی ہوئی، میں نے روزگار کے سلسلے میں بہت سی کوششیں کی اور امتحانات دئیے لیکن ناکامی ہوء ہے ۔ میں نے بہت لوگوں سے پوچھا اُنہوں نے کہا کہ جادوہے یا نظر بد ہے ، اس سلسلے تقریبا 2 سال میں بہت سی پڑھائی بھی کی ہے لیکن کوئی بہتی ہوتی نظر نہیں آتی۔

    جواب نمبر: 604675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1199-832/H=10/1442

     جن بہت سے لوگوں سے پوچھا انہوں نے کہا کہ ”جادو ہے یا نظر بد“ تشخیص تو ان لوگوں نے کردی، اس کا علاج بھی ان لوگوں سے معلوم کرلیں۔ احقر تو اِس فن (جادو وغیرہ کی تشخیص) سے واقف نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند