• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 61364

    عنوان: زمین سی متعلق

    سوال: ایک کاروبار سی متعلق دریافت کرنا ہی کہ ایک شخص کی زمین ہی حکومت نی اسی قوالہ(ایک رسید بنام اس شخص کی )دی ہی اس زمین کو یہ شخص اور اشخاص بہی استعمال مین لاتی تہی اب چند لوگ یہ کہتی ہین کہ یہ زمین ہماری ہی اس لی کہ ہم نی اس زمین کو چالیس سال اسعمال کیا ہی اور دوسری فریق سی ( جو رسید کا حامل ہی ) کہتا ہی تم نی اس زمین کی رسید حکومت سی دہوکہ دی کر لی ہی )اب بو چہنا یہ ہی کہ کیا زمین چالیس کسی کی زیر استعمال رہی تو زمین اسکی ملیکت مین اجاتی ہی ؟؟؟نیز حکومت جو لوگون کو زمینو کی رسیدین فراہم کرتی اسکی شریعت مین کیا حیثیت ہی ؟؟؟

    جواب نمبر: 61364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1469-1469/L=1/1437-U محض زمین استعمال میں لانے کی وجہ سے ملکیت کا دعوی کرنا تو درست نہیں؛ البتہ چوں کہ یہ معاملہ دو فریق سے متعلق ہے اس لیے جب تک دوسرے فریق کا بھی بیان سامنے نہ آجائے کہ انھوں نے دھوکہ دے کر زمین کس طرح لی تھی نیز حکومت نے رسید کس لیے دی تھی اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند