معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 38005
جواب نمبر: 38005
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 652-559/B=5/1433 والدین سے الگ رہ کر اپنی محنت سے جو مال وجائداد بنائی ہے اس کے مالک تن تنہا آپ ہیں، اس میں بھائی بہن یا والدین کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ اورآپ کے مرنے کے بعد اس میں والدین کا حصہ ہوگا۔ آپ کے لڑکے نہ ہوں تو بھائی بہن کا بھی حصہ ہوگا۔ آپ اپنے مال وجائداد کے مالک ومختار ہیں، آپ اپنی زندگی میں سب یا کچھ اہل وعیال کو دے سکتے ہیں اور کچھ مال اللہ کے راستہ میں بھی دے سکتے ہیں۔آپ کو پورا اختیار حاصل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند