• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 18320

    عنوان:

    میرے والدین نے میری شادی پر میری بیوی کو زیورات تحفہ میں دئے اور پھر یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ یہ تمہارے شوہر کی کمائی کے نہیں ہیں۔ کیا اس طرح تحفہ دے کر واپس لینا جائز ہے؟

    سوال:

    میرے والدین نے میری شادی پر میری بیوی کو زیورات تحفہ میں دئے اور پھر یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ یہ تمہارے شوہر کی کمائی کے نہیں ہیں۔ کیا اس طرح تحفہ دے کر واپس لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 18320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1889=1889-1/1431

    اگر آپ کے یہاں عُرف یہ ہے کہ شادی کے موقع پر لڑکے والے کی طرف سے لڑکی کو زیورات عاریةً دیئے جاتے ہیں، ملکیت کے طور پر نہیں دیئے جاتے تو آپ کے والدین نے جو زیورات آپ کی بیوی کو تحفہ میں دیئے تھے، ان کو واپس لے سکتے ہیں، ورنہ نہیں، گویا مدار عرف پر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند