• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 15569

    عنوان:

    حضرت میں ایک موبائل کی دکان پر کام کرتاہوں۔ تھوڑے دن پہلے ایک آدمی کے پیسے وہاں دکان پر گر گئے ، کچھ لوگوں نے مجھے وہ پیسے اٹھانے کے لیے کہا او روہ پیسے میں نے اٹھا لئے اب میں ان پیسوں کی ادائیگی کرنا چاہتا ہوں میں کیسے کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1541=1264/د

    مالک تک پیسے پہنچانے کا کوئی ذریعہ ہو تو اس تک پہنچانا واجب ہے، اگر مالک معلوم نہ ہو تو جس قسم کے لوگوں کے بارے میں گمان ہو ان کو اطلاع کردیں یا دکان ہی پر اعلان لگادیں، جو شخص واقعی صحیح علامت بتادے اور آپ کو یقین ہوجائے کہ یہی مالک ہے تو اسے دیدیں، ورنہ پھر اعلان واطلاع کے کچھ روز بعد تک جب مالک کا پتہ نہ چلے اور نہ ہی پتہ چلنے کی کوئی امید ہو تو کسی غریب کو صدقہ کردیں (مالک کی طرف سے صدقہ کی نیت کریں) اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند