• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 602232

    عنوان:

    كیا سوال میں مذكور جملہ كفریہ ہے؟

    سوال:

    جناب! کچھ وقت پہلے گھر میں پلمبر سے کام کروایا تھا تو اگلے روز تک خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر گھر کے لوگوں نے اسرار کیا کے پلمبر کو پھر سے بلایا جائے اس بات پر غصہ میں ایک فرد نے کہا کہ کسی (کاریگر) کی پوجا جیسا لگتا ہے اتنا اندھا اعتقاد (گویا اس کے آتے ہی مسلہ حل ہو جائے گا)۔ کیا یہ بات کہنے والا انہی لوگوں میں شمار ہو گا جو کسی مسلمان کو کافر کہنے کی وجہ سے خود کافر قرار پاتے ہیں؟ مطلب وہ یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ کسی بندہ پر اندھا اعتقاد نہیں کرنا چاہیے ۔

    جواب نمبر: 602232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 397-336/M=05/1442

     صورت مسئولہ میں مذکورہ بات کی بنا پر کفر کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند