• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 603609

    عنوان:

    ایك ہزار قرض كے بدلےكھیت رہن پر ركھنا؟

    سوال:

    ہم کسی کو کھیت دیتے ہیں، تو ایک ہزار روپے دیا ہے جب میں روپیہ واپس دوں گا تو کھیت ملے گا تو ہی کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:711-589/L=8/1442

     قرض لینے کے لیے کوئی چیز رہن پر رکھنا جائز ہے؛ البتہ مرتہن (جس کے پاس شئ مرہون رکھی ہوئی ہے) کے لیے رہن رکھی ہوئی چیز سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں، یہ سود ہوگا۔ قال في الفتح: وعن عبد اللہ بن محمد بن أسلم السمرقندی وکان من کبار علماء سمرقند أنہ لا یحل لہ أن ینتفع بشيء منہ بوجہ من الوجوہ وإن أذن لہ الراہن، لأنہ أذن لہ في الربا لأنہ یستوفي دینہ کاملا فتبقی لہ المنفعة فضلا فیکون ربا، وہذا أمر عظیم (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۶/۴۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند