معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 7888
میرا الاکبر اسلامک بینک (اسلامی بینکنگ) میں ایک اکاؤنٹ ہے۔ ایک سال مکمل کرنے کے بعد بینک مجھے پانچ لاکھ رقم پر تین فیصد منافع دیتا ہے۔مجھے بتائیں کہ مجھے کس رقم پر زکوةادا کرنی ہوگی (کیا پانچ لاکھ کے منافع پر)؟
میرا الاکبر اسلامک بینک (اسلامی بینکنگ) میں ایک اکاؤنٹ ہے۔ ایک سال مکمل کرنے کے بعد بینک مجھے پانچ لاکھ رقم پر تین فیصد منافع دیتا ہے۔مجھے بتائیں کہ مجھے کس رقم پر زکوةادا کرنی ہوگی (کیا پانچ لاکھ کے منافع پر)؟
جواب نمبر: 788801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1211=1057/ل
سال مکمل ہونے پر تین فیصد منافع دینا سود ہے اس رقم کو لینا جائز نہیں اور نہ ہی اس پر زکاة ہے، آپ کو زکاة اصل رقم پر ادا کرنی ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں کراچی میں رہتاہوں ، پورے پاکستان میں موجودہ نامساعد حالا ت کی وجہ سے نقد رقم لے جانے کی کوئی اجازت نہیں دیتاہے، ڈاکوؤں اور چوروں سے مزاحمت کرنے پر بہت سارے لوگ قتل کردئے گئے ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ انٹرینت کے ذریعہ کسی بھی چیز کا خرید نا بہت آسا ن ہوگیاہے، ان حالات میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرناجائزہے یا نہیں ؟ میں اپنے استعمال ہونے والے بہت سے سامان جیسے کمپیوٹر کے ساما ن وغیرہ نیٹ پر دیکھتاہوں، یہ سب سامان یا تومارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے یا عا م طور پر نہیں ملتے ہیں۔ یہاں کوئی بھی اسلامی بینک کریڈٹ کارڈ پیش کش نہیں کرتاہے۔ اگر مجھے یہ استعمالرناہے تو یہ کسی ایسے بینک سے ہوسکتاہے جو جزئی یا کلی طور پر اسلامی بینک نہیں ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
بچے كی پیدائش پر لوگ جو پیسہ بچے كے نام پر دیتے ہیں ، اس كو كس كام میں استعمال كرنا چاہیے؟
4707 مناظرمجھے یہ معلوم کرناتھا کہ کیا رہن میں مکان دینا یا لینا شریعت اسلام میں جائز ہے؟ شریعت میں رہن کا کیا حکم ہے؟ کیا ایک لڑکا مکان رہن میں رکھ کر بھائی اور بہن کے حصے ادا کرسکتا ہے ؟وہ گھر لینا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر والد الزنا ہو ان کی زندگی میں وہ وراثت دینا چاہتے ہیں تو کیا حکم ہے لڑکے اور لڑکیوں کو برابر ملنا چاہیے یا جیسے شریعت میں حکم ہے اس حساب سے ملے گا؟ میں نے سنا ہے اگر وہ زندگی میں ہی حصہ دینا چاہتے ہیں تو لڑکے اور لڑکیوں کو برابر ملے گا؟ کیا وہ ہبہ کہلائے گا؟
2027 مناظرسودی قرضہ ادا کریں یا چھوٹے بھائی کی مدد کریں؟
2023 مناظرجناب میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک سونے کی
انگوٹھی ملی، میں نے وہاں پر موجود دکاندار سے کہا کہ مجھے کسی کی کوئی چیز ملی ہے
اگر آپ کے پاس کوئی ڈھونڈھتا ہوا آئے تو مجھے بتانا۔کئی دن گزر جانے پر بھی اس
سونے کی انگوٹھی کو لینے کوئی نہیں آیا۔ اب اس سونے کی انگوٹھی پر کس کا حق بنتا
ہے، کیا میں اس کو بیچ کر کسی غریب کو پیسہ دے دوں یہ سمجھ کر کہ یہ ثواب جاریہ
ہے،کیا ایسا کرنا چوری میں شمار ہوگا؟ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
میں ایک سوال پوچھنا چاہتاہوں ، برائے کرم تفصیل سے جواب عرض فرمائیں۔ دس سال قبل احمد نے سلیم سے دس لاکھ روپئے قرض لئے تھے۔ چونکہ آج روپئے کی مالیت دس سال پہلے کے مقابلہ میں کم ہے۔ لہذا آج احمد سلیم کو آج کی مالیت کے مطابق روپیوں کی واپسی کا پابند ہوگا یا دس سال قبل والی؟ اگر آج کی مالیت کے مطابق واپسی سود ہے تو دس سال قبل والی سود کیوں نہیں؟
1987 مناظراگر
خدا نخواستہ کسی مسلمان پر ایسی نوبت آ جائے کہ اس کی جان کا مسئلہ ہو تو جھوٹی
قسم اٹھا سکتا ہے۔ جھوٹی قسم کے لیے قرآن اٹھا سکتا ہے او راپنی جان بچانے کے لیے
شریعت میں کتنی گنجائش ہے ؟ برائے کرم جلدی جواب دے دیں۔
تفصیل:
معاملہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص نے کسی کافر کی کوئی چیز اس لیے رکھ لی تاکہ وہ کافر
کے مرنے کے بعد اس سے فائدہ اٹھا سکے، کیوں کہ یہ شخص بہت غریب ہے۔ اب کافر کو
معلوم ہوا تو وہ اس کی جان کے در پے ہے ، ممکن ہے کہ اسے اپنے مسلمان بھائیوں کے
سامنے بھی قسم کھانی پڑے، اگر پکڑا گیا تو جان سے گیا۔