• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 53878

    عنوان: قرض وصول كرتے وقت متعینہ شئ ضروری ہے یا اس كی مالیت

    سوال: ایک آدمی کو میں نے دس سال پہلے ۵۰۰ روپئے ادھار دیئے تھے ، اگر وہ آدمی آج ادھار واپس کرے تو کتنا کرے گا؟ کیوں کہ دس سال پہلے جو ۵۰۰ روپئے کی قیمت تھی وہ اب نہیں رہی ، دس سال پہلے ۵۰۰ ایک اچھی رقم تھی ، لیکن آج کی تاریخ میں اس کی قیمت نہیں رہی ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 53878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1035-804/D=9/1435-U پانچ سو روپے قرض دیئے تھے وہ اس وقت پانچ سو ہی ادا کرے گا، قیمت کے بدل جاے سے رقم کی مقدار میں تبدیلی نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند