• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 14148

    عنوان:

    ہبہ میں اگر کوئی ثبوت نہ ہو او رنہ ہی کوئی تحریری دستاویزہو ایسی صورت میں مدعی موہوب لہ کے دعوے کو کس طرح سے مانا جائے گا؟ ہبہ کے لیے قرینے کیا کیا ہوسکتے ہیں؟

    سوال:

    ہبہ میں اگر کوئی ثبوت نہ ہو او رنہ ہی کوئی تحریری دستاویزہو ایسی صورت میں مدعی موہوب لہ کے دعوے کو کس طرح سے مانا جائے گا؟ ہبہ کے لیے قرینے کیا کیا ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041=1041/م

    اگر کوئی شخص اس بات کا مدعی ہو کہ فلاں شئ مثلاً جائداد وغیرہ اس کو بطور ہبہ حاصل ہوئی ہے، اور اس مدعی موہوب لہ کے پاس زبانی یا تحریری کوئی ثبوت نہ ہو تو اس کا دعویٰ اس طرح درست مانا جاسکتا ہے کہ اس شئ موہوب پر ظاہراً اس کا قبضہ ہو، اور اس کے خلاف پر کوئی کسی طرح کا ثبوت قائم نہ ہو، اس لیے کہ ہبہ قبضہ کے بعد ہی تام ہوتا ہے، پس مدعی کا قبضہ ہی قرینہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند