• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 63002

    عنوان: بیوی سے جماع مہینے کی کس رات میں نہیں کرنا چاہیے یا اس کی کوئی پابندی نہیں؟

    سوال: بیوی سے جماع مہینے کی کس رات میں نہیں کرنا چاہیے یا اس کی کوئی پابندی نہیں؟

    جواب نمبر: 63002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 261-248/N=3/1437-U شریعت کی طرف سے اس طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے، آدمی حسب ضرورت وخواہش کسی بھی دن یا رات میں جب چاہے بیوی سے صحبت کرسکتا ہے بشرطیکہ بیوی حالت حیض یا نفاس میں نہ ہو، لا عن جابر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن المرأة تقبل في صورة شیطان وتدبر في صورة شیطان، إذا أحدکم أعجبتہ المرأة فوقعت في قلبہ فلیعمد إلی امرأتہ فلیواقعہا فإن ذلک یرد ما نفسہ“ رواہ مسلم (مشکا شریف ص ۲۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند