• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 54732

    عنوان: دس سال کے بعد میرے دوست نے کہا کہ ہم نے یہ قسم لی تھی کہ اگر میں کسی عورت سے زنا کروں تو میری بیوی کو طلاق ہو جائے ؟

    سوال: 15-4-14 کو دس سال کے بعد میرے دوست نے کہا کہ ہم نے یہ قسم لی تھی کہ اگر میں کسی عورت سے زنا کروں تو میری بیوی کو طلاق ہو جائے ؟ نکاح ٹوٹ جائے، لیکن بعد میں اس نے یہ کہا کہ قسم نہیں لی تھی، صرف بات ہوئی تھی، مجھے تو ایسی کوئی قسم یاد بنہیں آتی کیوں کہ اگر یاد ہوتی تو یہ مسئلہ دس سال بعد نہیں پیش آتا، میں نے دو سال کی لڑکی کے ساتھ زنا جیسی حرکت کی تھی، عضو تناسل توداخل نہیں کیا مگر اس کی شرمگاہ سے عضوع کو لگانے سے اور سرعت انزال کا مریض ہونے کی وجہ سے ایک منٹ میں ہی مجھ پر غسل واجب ہوگیا، اس واقعہ کے بعد مجھے بہت ملال ہوا تھا، شاید اس کے بعد ایسی کوئی قسم لی ہو، شک ہوتاہے: (۱) مجھے قسم یاد نہیں ہے، (۲) دوست نے انکار کردیا ، (۳) اگر قسم لی ہے تو نوے فیصد اس واقعہ کے بعد ہی لی ہوگی، (۴) دوست کے مطابق زنا کرنے کی قسم تھی، اس وقت تک میری بیوی نابالغ تھی آنا جانا نہیں تھا، صرف نکاح تھا، کیا میرا نکاح سلامت ہے یا نہیں؟ حل ایسے بتائیں کہ اگر نکاح سلامت ہے تو شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے۔

    جواب نمبر: 54732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 2009-1722/B=1/1436-U جب آپ کو خود قسم کھانا یاد نہیں تو محض کسی شک اور احتمال کی بنیاد پر شرعی حکم لاگو نہ ہوگا، شریعت کے احکام قطعی اور یقینی بنیاد پر ہوا کرتے ہیں، شک کی وجہ سے کوئی حکم قطعی نہیں لگایا جاتا،آپ اطمینان سے گھر بیٹھیں اوراپنے کام میں لگ جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند