• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36745

    عنوان: زیاده دنوں همبستری نه كرنے سے كیا نكاح پر اثر پڑتا هے؟

    سوال: امید ہے کہ آپ خیریت سے ہو ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی میاں اور بیوی ۴۰ دن سے ساتھ میں ہو مگر کچھ ناراضگی کی وجہ سے ہمبستری نہ کرے تو کیا نکاح پر اثر پڑے گا؟

    جواب نمبر: 36745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 333=333-3/1433 صرف ہم بستری کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نکاح بدستور قائم رہتا ہے، چاہے چالیس دن سے زائد مدت گذرجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند