معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 175217
جواب نمبر: 17521701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:356-261/B=3/1441
یہ موقعہ جھوٹ بولنے کا صحیح نہیں ہے، ایک بیوی کے ہوتے ہوئے اسلام میں دوسری بیوی سے نکاح کرنا بلاشبہ جائز ہے۔ پہلی بیوی سے آپ کب تک چھپائے رکھیں گے ایک نہ دن ظاہر ہوجائے گا۔ لہٰذا ایک جائز اور حلال کام کے لیے آپ پہلی بیوی سے جھوٹ بولیں یہ جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا لڑکی اپنی پسند کی شادی کرسکتی ہے؟ اس کے والدین اس شخص سے شادی کرنے پر ہرگز رضامند نہیں ہیں، وہ لڑکی اپنی پسند کو قربان کرکے والدین کی مرضی سے شادی کررہی ہے اور اپنی محبت حاصل کرنے کے لیے کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھانا چاہتی، لیکن وہ اپنے ہونے والے شوہر کے لیے اپنے دل میں کسی قسم کی محبت محسوس نہیں کرتی۔ اور اس سے نکاح کی صورت میں غالب گمان ہے کہ طلاق ہوجائے گی۔ اور اس صورت میں جب نکاح کے پاکیزہ طریقہ سے اپنی محبت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے وہ بدکاری میں مبتلا ہوجائے گی کیا اس صورت میں وہ گناہ گار ہے کیوں کہ وہ تواس سے حلال طریقہ سے شادی کرنا چاہتی تھی۔نیز لڑکی دینی حد و قید کی پابند ہے اور اس کا منگیتر بددین ہے اگر اس کی خواہش کے مطابق دیندار لڑکا ہوتا تو شاید وہ اس سے محبت کرپاتی اور اس سے مخلص ہوجاتی۔ اس کے والدین زبردستی کررہے ہیں وہ کسی کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی صرف اپنی پسند سے شادی کرکے باعزت زندگی گزارنا چاہتی ہے، وہ کیا کرے؟
475 مناظرمفتی صاحب میرے والدین نے میری منگنی ایک فاسق بددین سے کردی تھی جب کہ میں الحمد للہ دینی سوچ رکھتی ہوں۔ اس لڑکے کی ماں اور بہن نے جھوٹ بول کر رشتہ لیا تھا۔ اس دفعہ وہ آیا تو میں نے اس کی بہن کے ذریعہ اس کو پیغام بھیجا کہ تبلیغ میں لگ جائے اور میں نے کہا کہ سارے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مذہبی ہیں تو کیا وہ بھی (لڑکا)مذہبی ہے؟ نیز میں نے اس کی بہن سے کہا کہ ہمیں بڑی بہن نے کہا تھا کہ میرے بھائی نے داڑھی رکھی ہے او روہ مذہبی ہے، اس کی ماں نے میرے گھر میں آکر جان کر ٹی وی چلوایا اس کی بہن میرا ای میل ایڈریس لے کر گئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے اس دن میں نے دس کا وقت دیا لیکن میں نے اس دن اس سے بات نہیں کی نہ ہی اگلے دن کی۔ اس سے آگے کے دن وہ نہیں آیا ۔اس سے اگلے دن فون آیا۔ وہ کہہ رہا ہے لڑکی بڑی ضدی ہے میں نے نہیں کرنا وغیر ہ ۔ اس فاسق سے منگنی ٹوٹنے سے میں تو مطمئن ہوں مگر میرے ماں باپ خصوصاً ماں نہ جان کھارکھی ہے کہ تم نے ایسا کیوں کہا تمہیں کوئی رشتہ نہیں ملے گا۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ ہم نے مولوی سے نہیں کرنا رشتہ ،وہ بندکرکے رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ میں شدید پریشان ہوں۔ مجھے انھوں نے .....
308 مناظرکیا لڑکی سے محبت کرنا جائزہے؟ اگر اس سے ہی شادی کا ارادہ بھی ہو اور اس کا بھی ارادہ ہو تو کیا ہماری محبت جائز ہے؟ میں نے کچھ کتابوں سے نقل کیا ہے کہ اگر ان کی محبت اوران کے ملنے سے ان کے دین میں اضافہ ہو تومحبت جائزہے، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں میری زندگی کا سوال ہے۔
347 مناظر