• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 44112

    عنوان: مجلس نكاح میں كس كس كا ہونا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر لڑکا کہلوا رہا ہو کہ تین بار کہو کہ میں تمہیں اپنے نکاح میں قبول کرتی ہوں اللہ کو گواہ مان کر اور لڑکی نے کہدیا پر لڑکی بالکل اکیلی ہے ا ور لڑکی کو پتا نہیں کہ لڑکے کے پاس کون ہے کچھ نہیں پتا بس اتنا ہی اندازہ ہے کہ کوئی نہیں ہوگا لڑکے کے پاس ..پر اگر لڑکے نے کئی لڑکے کو بیٹھا رکھا ہو وہا اپنے پاس ا ور سب کو یہ بات سنا رہا ہو پر لڑکی کو کچھ نہ پتا ہو ، وہ بس یہ سمجھ رہی ہو کہ وہاں کوئی نہیں ہے ،پھر کیا ایسے اس لڑکا کے کا نکاح ہوگیا یا اس کا نکاح نہیں ہوا ؟کیا وہ کسی دوسرے لڑکے ساتھ نکاح کر سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 44112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 221-534/L=4/1434 نکاح کے منعقد ہونے کے لیے عاقدین (لڑکا لڑکی) یا ان کے وکیل اور کم ازکم دو گواہوں کا مجلس عقد میں ہونا ضروری ہے، پس اگر لڑکی دور ہو مجلس عقد میں موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوا، لڑکی اپنا نکاح دوسرے لڑکے سے کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند