• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11691

    عنوان:

    جناب ماں کا دودھ لڑکی کو کتنے مہینہ اور لڑکے کو کتنے مہینہ پلا سکتے ہیں؟ لڑکی اگر چوبیس مہینے سے بھی زیادہ دودھ پی رہی ہے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟ لڑکی اب بھی ستائیس مہینہ کی ہونے کے بعد بھی دودھ مانگتی ہے، تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی ہمیں بتائیں۔ میں یہ بھی عرض کردینا چاہتا ہوں کہ ماں اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 415=415/م

    شیرخوار بچہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، دونوں کی مدت رضاعت دو سال ہے، یعنی چوبیس مہینے تک دودھ پلاسکتے ہیں، اور اگر بچے کی صحت کمزور ہو، دودھ سے استغناء نہ ہوا ہو تو حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے قول کے مطابق تیس ماہ تک پلانے کی بھی گنجائش ہے، ڈھائی سال (تیس ماہ) کے بعد ماں کا دودھ پلانا ناجائز وحرام ہے، چھڑادینا لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند