• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 28226

    عنوان: اگر عورت والدین شوہرکے ساتھ رہنے سے منع کردے تو اس عورت کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ والدین کے ساتھ ہی رہے یا اس کو شوہر کے گھر چلے جانا چاہئے؟براہ کرم، جواب دیں کہ والدین اور اس عورت کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے؟ فقہ حنفی کے مطابق جواب ارسال فرمائیں۔ 

    سوال: اگر عورت والدین شوہرکے ساتھ رہنے سے منع کردے تو اس عورت کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ والدین کے ساتھ ہی رہے یا اس کو شوہر کے گھر چلے جانا چاہئے؟براہ کرم، جواب دیں کہ والدین اور اس عورت کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے؟ فقہ حنفی کے مطابق جواب ارسال فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 28226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 40=14-1/1432

    نکاح کے بعد عورت کو اپنے ساتھ رکھنے کا حق شوہر کو حاصل ہوجاتا ہے، شوہر جب کہ رکھنا بھی چاہتا ہے اور عورت کو کوئی تکلیف یا حق تلفی کی شکایت بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں والدین کا عورت کو شوہر کے ساتھ رہنے سے منع کرنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی ان کے لیے یہ جائز ہے۔ اُسے شوہر کے گھر چلاجانا چاہیے، البتہ والدین کو راضی اور خوش رکھنے کی سعی کرے۔
    اگر والدین کسی معقول وجہ شرعی کی بنا پر منع کرتے ہوں تو اس کی تفصیل لکھ کر حکم دوبارہ معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند