معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 4229
حق مہر کیا ہے؟ کیا یہ معاف بھی ہوسکتا ہے جیساکہ نکاح کے بعد شوہر مہر معاف کراتا ہے؟
حق مہر کیا ہے؟ کیا یہ معاف بھی ہوسکتا ہے جیساکہ نکاح کے بعد شوہر مہر معاف کراتا ہے؟
جواب نمبر: 4229
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 294=294/ م
شریعت نے مرد پر کسی عورت سے نکاح کے نتیجے میں حاصل ہونے والے حقِ استمتاع کا ایک مالی معاوضہ مقرر فرمایا ہے جو عورت سے خلوت و جماع کے بعد موٴکد ہوجاتا ہے، اسی مالی معاوضہ کا نام حق مہر ہے، اس کی ادنیٰ مقدار شریعت نے خود ہی مقرر کردی ہے اوراکثر کی تعیین، باہمی رضامندی پر چھوڑدی ہے، مہر معاف ہوسکتا ہے بشرطیکہ عورت کسی جبر و دباوٴ کے بغیر اپنی خوشی سے معاف کردے، زبردستی معاف کرانے سے مہر معاف نہیں ہوگا، ?لابد من صحة حطھا من الرضی حتی لو کانت مکرھة لم یصح? (الہندیة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند