• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 157724

    عنوان: بدكاری میں ابتلاء كا ا ندیشہ ہو تو مشت زنی كا كیاحكم ہے؟

    سوال: حضرت، میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے، کوشش کر رہا ہوں کہ جلدی شادی ہو جائے (آپ سے دعا کی درخوا/ست ہے)۔ کبھی کبھی اتنی شہوت بھر جاتی ہے کہ بتانا مشکل ہے، ایسی صورت میں ڈر ہوتا ہے کہ میں غلط کاری (زنا، لواطت) کی طرف نہ چلا جاوٴں، اگر ایسی حالت میں مشت زنی کرلی جائے تو کیا گناہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 157724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:361-323/M=4/1439

    مشت زنی بھی ناجائز ہے اگرچہ زنا اور لواطت کے مقابلے میں مشت زنی کا گناہ کم ہے؛ لیکن گناہ بہرحال گناہ ہے اور اس سے بچنا لازم ہے اور جب کہ گناہ سے بچنے کی جائز شکل موجود ہے، مثلاً یہ کہ جلد شادی کریں اور جب تک شادی نہ ہو روزہ رکھنے کا اہتمام کریں تاکہ شہوت مغلوب رہے اور مشت زنی کا تصور ذہن سے نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند