• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55445

    عنوان: پیام نکاح نہیں آرہا ہے

    سوال: میری عمر ۲۹ سال ہے ، میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہوں، میں اچھی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، ما شاء اللہ، لیکن میرے لئے پیام نکاح نہیں آرہا ہے، میری بڑی بہن میرے لیے اور میری چھوٹی بہن کے لیے مسائل پیدا کررہی ہیں، جب بھی اس کے لیے پیغام نکاح آتاہے تو وہ ہنگامہ کرتی ہے اور اس پیغام کو منع کردیتی ہے، وہ نہ خود شادی کررہی ہے اور نہ ہی ہمیں شادی کرنے دے رہی ہے، براہ کرم، کچھ پڑھنے کے لئے بتائیں۔میری چھوٹی بہن نے اس ویب سائٹ سے ” یاجامع“ ۱۱۱۱ مرتبہ پڑھنے کے لیے کہا ہے اور اسے دو مہینے سے پڑھ رہی ہوں، مگر اب بھی اس کے لیے کوئی پیغام نہیں آرہا ہے۔

    جواب نمبر: 55445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1496-1176/H=11/1435-U یا جامع کا عمل جاری رکھیں اورمزید ایک چھوٹے سے عمل کا اضافہ کرلیں ہرنماز کے بعد سات مرتبہ درود شریف پھر سات دفعہ سورہٴ الم نشرح اس کے بعد سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کرنے کا اہتمام کریں نیز یہی عمل رات کو سونے سے قبل وضوء کرکے کرلیا کریں، اللہ پاک دنیا اور آخرت کی ہرخیر سے نوازے اور ہرشر سے حفاظت فرمائے، صالح جوڑ جلد از جلد عطا کرے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند